URDU KIDS TAABIIR...

NEW UPDATE

اتوار، 17 اگست، 2025

خدا کی اپنی بستی

خدا کی اپنی بستی

خدا کی اپنی بستی

۱- اشعار کے مطلب لکھیے؟

ہندوستان کا پیارا ہے۔ کیرل سب سے پیارا ہے۔
ندیاں اجلی ستھری ہیں۔ کیسی پیاری پیاری ہیں۔
ناریل اور سپاری ہیں۔ چائے، کاجو، ناری ہیں۔
ہری بھری ہریالی ہے۔ ہر جا یہ خوش حالی ہے۔
پڑھنے لکھنے میں آگے۔ محنت کرنے میں آگے
ہر جا آتے جاتے ہیں۔ اپنی روزی کھاتے ہیں
آپس میں نہ لڑتے ہیں۔ مل جل کر ہی رہتے ہیں
کیرل میں جو رہتے ہیں۔ پیارے پیارے ہوتے ہیں۔

کیرل ہندوستان کا پیاری اور نیاری ریاست ہے - کیرلا کی ندیاں بہت اجلی ستھری ہیں - یہ ندیاں کتنی پیاری پیاری ہیں - کیرلا میں ناریل، سپاری، چائے اور کاجو وغیرہ کے مختلف اہم پیدا وار ہیں - کیرلا کے ہر جگہ ہریالی اور خوش حالی ہیں - یہاں کے لوگ پڑھنے لکھنے اور محنت کرنے میں آگے ہیں - کیرلا کے لوگ ہر جگہ میں آتے جاتے ہی کام کرکے روزی کماتے ہیں - کیرلا کے لوگ آپس میں نہیں لڑتے ہیں مل جل کر ہی رہتے ہیں - کیرلا میں بسنے والے لوگ بہت پیارے پیارے ہیں -

۲- چند پیداواروں کے نام ہیں -کسی ایک پیداوار پر نوٹ تیار کیجئے۔

کاجو (Cashew)

  • کاجو ایک پیداوار ہے۔
  • کاجو ایک میوہ ہے۔
  • یہ موٹا ہوتا ہے۔
  • کاجو مزے دار ہوتا ہے۔
  • یہ میٹھے میں ڈالتے ہیں۔

سُپاری (Areca Nut)

  • سُپاری ایک پیداوار ہے۔
  • سُپاری درخت سے آتی ہے۔
  • یہ چھوٹی اور سخت ہوتی ہے۔
  • بڑے لوگ پان میں کھاتے ہیں۔
  • یہ بھوری ہوتی ہے۔

ناریل (Coconut)

  • ناریل کتنا اچھا ہے۔
  • ناریل کتنا میٹھا ہے۔
  • ناریل میں پانی ہوتا ہے۔
  • ناریل سے تیل بھی بنتا ہے۔

چائے (Tea)

  • چائے ایک پیداوار ہے۔
  • چائے گرم ہوتی ہے۔
  • امی صبح بناتی ہیں۔
  • یہ پتے سے بنتی ہے۔
  • چائے میں دودھ ہوتا ہے۔

۳- ریاستی پھل،پھول،پیڑ،جانور،پرندہ کے نام لکھیے۔

کیرلا کا ریاستی پھل؟

کٹھل۔

کیرلا کا ریاستی پرندہ؟

پپیہا۔

کیرلا کا ریاستی جانور؟

ہاتھی۔

کیرلا کا ریاستی پھول؟

املتاس۔

کیرلا کا ریاستی پیڑ؟

ناریل کا پیڑ۔

۴- ناریل کے بارے میں نوٹ

ناریل کتنا اچھا ہے۔
پانی کتنا میٹھا ہے-
ناریل کا پانی صحت کے لیے اچھا ہے۔
ناریل سے کھانے اور مٹھائیاں بنتی ہیں۔
ناریل کا تیل جلد اور بالوں کے لیے مفید ہے۔

۵- کیرلا کے بارے میں نوٹ

(ندی، اچھا، ہندو مسلم، ہریالی، اونچا اونچا، پربت، بہتا، نالے)

کیرل کتنا اچھا ہے
کیرل کتنا سندر ہے
کیرل کتنا پیارا ہے
کیرل کتنا نیارا ہے
اونچے اونچے پہاڑ ہیں
ندی نالے بہتے ہیں
ہندو مسلم رہتے ہیں
کیرل میں ہم رہتے ہیں