میلاد النبی یا جشنِ میلاد النبی (عربی: مَوْلِدُ النَبِيِّ) ایک اسلامی تہوار یا خوشی کا دن ہے جو اکثر مسلمان (سنی و شیعہ سوائے سلفیوں کے ) مناتے ہیں۔ یہ دن مسلمان ہر سال اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت کی مناسبت سے مناتے ہیں۔ یہ ربیع الاول کے مہینہ میں آتا ہے جو اسلامی تقویم کے لحاظ سے تیسرا مہینہ ہے۔ ویسے تو میلاد النبی اور محافلِ نعت کا انعقاد پورا سال ہی جاری رہتی ہیں، لیکن خاص ماہِ ربیع الاول میں عید میلاد النبی کا تہوار پوری مذہبی عقیدت اور احترام سے منایا جاتا ہے۔ یکم ربیع الاول سے ہی مساجد اور دیگر مقامات پر میلاد النبی اور نعت خوانی ( مدحِ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی محافل شروع ہو جاتی ہیں جن علماے کرام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت، آپ کی ذات مبارکہ اور سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہیں۔ اسی طرح مختلف شعرا اور ثنا خوانِ رسول آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں نعتیہ گلہائے عقیدت اور درود و سلام پیش کرتے ہیں۔ 12 ربیع الاول کو کئی اسلامی ممالک میں سرکاری طور پر عام تعطیل ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش، انڈیا، پاکستان، افغانستان، امریکا، برطانیہ، کینیڈا، کوریا، جاپان اور دیگر غیر اسلامی ممالک میں بھی مسلمان کثرت سے میلادالنبی اور نعت خوانی کی محافل منعقد کرتے ہیں۔
NEW UPDATE
ہفتہ، 8 اکتوبر، 2022
مشہور اشاعتیں
-
MID TERM EXAMINATION 2025-26 STD-5 MID TERM EXAMINATION 2025-26 STD-6 MID TERM EXAMINATION 2025-26 STD-7 FIRST TERMINAL EXAMINATION URDU S...
-
گھر بسائیں ابّا آئے۔۔۔ (YouTube)ابّا آئے ابّا آئے(worksheet) WORKSHEET MEMORY GAME1 MEMORY GAME 2 MEMORY GAME3 WORDS FILLING Rearrange th...
-
Munshi Premchand Quiz - Part 2 URDUKIDS TAABIIR پریم چند دن Munshi Premchand QUIZ...
-
خدا کی اپنی بستی (text book ) خدا کی اپنی بستی (نظم) خدا کی اپنی بستی(READING CARD) خدا کی اپنی بستی QUIZ-1 QUIZ-2 GAME 1 GAME 2 Rearrange t...
