URDU KIDS TAABIIR...

NEW UPDATE

پیر، 31 اکتوبر، 2022

kerala piravi

 

Kerala piravi

یرالا ہندوستان کی ایک ریاست ہے جو دکن کے جنوبی حصّے میں واقع ہے۔کیرالا کا بڑا شہر ترووننتاپورم ہے، جو کیرالا کی راجدھانی ہے۔ یہاں 97 فیصد لوگ ملیالم بولتے ہیں۔ 2 فیصد لوگ تامل بولنے والے ہیں اور دوسری زبانوں کے بولنے والے صرف ایک فیصد ہیں۔ یہاں کے باشندوں کو ملیالی کہتے ہیں۔ شمال اور شمالی مشرقی سرحد کرناٹک سے، مشرقی و جنوبی سرحد تامل ناڈو اور مغربی سرحد بحرِعرب سے ملتی ہے۔
 ملیالم زبان بولنے والوں پرمشتمل اس صوبے کا تاسیس یکم نومبر 1956ء کو کیا گیا۔ ابتدا میں کیرالا بڑا پسماندہ تھا۔ لیکن پچھلے پچاس سالوں میں یہاں انقلابی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ اس کی اہم وجہ تعلیم اور جدیدیت کے اثرات ہیں۔ خواندگی، صحتِ عامہّ وغیروں میں جو کچھ کامیابیاں حاصل ہیں وہ سارے کے سارے ترقی یافتہ ممالک سے شانہ بشانہ رہتی ہیں۔ کیرالا کی سماجی ترقی کو 'کیرالا نمونہ' کے نام دے کر غیر ممالک کے سماجی اور سیاسی ماہرین زیرِ بحث لا رہے ہیں۔ آج اپنی خوب صورتی اور بے مثال قدرتی

حسن کی وجہ سے یہ ریاست دنیا بھر معروف ہے

اتوار، 23 اکتوبر، 2022

Diwali in urdu

 

Diwali


دیوالی جو دیپاولی اور عید چراغاں کے ناموں سے بھی معروف ہے ایک قدیم ہندو تہوار ہے، جسے ہر سال موسم بہار میںمنایا جاتا ہے۔ یہ تہوار یا عید چراغان روحانی اعتبار سے اندھیرے پر روشنی کی، جہالت پر علم کی، بُرائی پر اچھائی کیاور مایوسی پر اُمید کی فتح و کامیابی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ اس تہوار کی تیاریاں 9 دن پہلے سے شروع ہوجاتی ہیںاور دیگر رسومات مزید 5 دن تک جاری رہتے ہیں۔ اصل تہوار اماوس کی رات یا نئے چاند کی رات کو منایا جاتا ہے۔ اصلتہوار شمسی-قمری ہندو تقویم کے مہینہ کارتیک میں اماوس کی رات یا نئے چاند کی رات کو منایا جاتا ہے۔ گریگورین تقویمکے مطابق یہ تہوار وسط اکتوبر اور وسط نومبر میں پڑتا ہے۔
دیوالی کی رات سے پہلے ہندو اپنے گھروں کی مرمت، تزئین و آرائش اور رنگ و روغن کرتے ہیں،اور دیوالی کی رات کو نئےکپڑے پہنتے ہیں، دیے جلاتے ہیں، کہیں روشن دان، شمع اور کہیں مختلف شکلوں کے چراغ جلائے جاتے ہیں، یہ دیے گھروں کےاندر اور باہر، گلیوں میں بھی رکھے ہوتے ہیں۔ اور دولت و خوشحالی کی دیوی لکشمی کی پوجا کی جاتی ہے، پٹاخے داغےجاتے ہیں، بعد ازاں سارے خاندان والے اجتماعی دعوتوں کا اہتمام کرتے ہیں اور خوب مٹھائیاں تقسیم کی جاتی ہیں۔ دوستاحباب کو مدعو کیا جاتا ہے اور تحفے تحائف تقسیم کیے جاتے ہیں۔ جہاں دیوالی منائی جاتی ہے وہاں دیوالی کو ایکبہتریں تجارتی موسم بھی کہا جاتا ہے۔
دیوالی ہندوؤں کا اہم تہوار ہی نہیں بلکہ اہم رسم یا رواج بھی ہے اور بھارت کے علاقوں کی بنیاد پر اس کا دارومدار ہے۔بھارت کے کئی علاقوں میں، یہ تہوار دھنتیرس سے شروع ہوتا ہے، نرک چتردشی دوسرے دن منائی جاتی ہے، دیوالیتیسرے دن، چوتھے دن دیوالی پاڑوا شوہر بیوی کے رشتوں کے لیے وقف ہے اور پانچواں دن بھاؤبیج بھائی بہن کے رشتوں کےلیے مخصوص ہے، اس پر یہ تہوار ختم ہوجاتا ہے۔ عام طور پر دھنتیرس، دسہرا کے اٹھارہ دن بعد پڑتا ہے۔
جس رات کو ہندو دیوالی مناتے ہیں، اُسی رات کو جین پیروکار مہاویر کے موکش (نجاتپانے کی خوشی میں جشنِ چراغاںدیوالی مناتے سکھ پیروکار اس تہوار کو بندی چھوڑ دیوس کے نام سے مناتے ہیں۔
بھارت میں، دیوالی کے ایام میں سرکاری تعطیل ہوتی ہے، نیز نیپال، ماریشس، سری لنکا، میانمار، گیانا، ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو،سرینام، ملیشیا، سنگاپور اور فجی میں  بھی دیوالی سرکاری تہوار ہے۔

ہفتہ، 8 اکتوبر، 2022

milad-un-nabi

milad-un-nabi

میلاد النبی یا جشنِ میلاد النبی (عربیمَوْلِدُ النَبِيِّ‎) ایک اسلامی تہوار یا خوشی کا دن ہے جو اکثر مسلمان (سنی و شیعہ سوائے سلفیوں کے ) مناتے ہیں۔ یہ دن مسلمان ہر سال اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت کی مناسبت سے مناتے ہیں۔ یہ ربیع الاول کے مہینہ میں آتا ہے جو اسلامی تقویم کے لحاظ سے تیسرا مہینہ ہے۔ ویسے تو میلاد النبی اور محافلِ نعت کا انعقاد پورا سال ہی جاری رہتی ہیں، لیکن خاص ماہِ ربیع الاول میں عید میلاد النبی کا تہوار پوری مذہبی عقیدت اور احترام سے منایا جاتا ہے۔ یکم ربیع الاول سے ہی مساجد اور دیگر مقامات پر میلاد النبی اور نعت خوانی ( مدحِ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی محافل شروع ہو جاتی ہیں جن علماے کرام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت، آپ کی ذات مبارکہ اور سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہیں۔ اسی طرح مختلف شعرا اور ثنا خوانِ رسول آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں نعتیہ گلہائے عقیدت اور درود و سلام پیش کرتے ہیں۔ 12 ربیع الاول کو کئی اسلامی ممالک میں سرکاری طور پر عام تعطیل ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش، انڈیا، پاکستان، افغانستان، امریکا، برطانیہ، کینیڈا، کوریا، جاپان اور دیگر غیر اسلامی ممالک میں بھی مسلمان کثرت سے میلادالنبی اور نعت خوانی کی محافل منعقد کرتے ہیں۔

world post day

world post day

World post day in urdu

World post day

 

اتوار، 2 اکتوبر، 2022

Mahatma Gandhi Quotes

Mahatma Gandhi Quotes

Mahatma Gandhi Quotes

Mahatma Gandhi Quotes

Mahatma Gandhi Quotes

Mahatma Gandhi Quotes

Mahatma Gandhi Quotes

Mahatma Gandhi Quotes

Mahatma Gandhi Quotes

Mahatma Gandhi Quotes

Mahatma Gandhi Quotes

Mahatma Gandhi Quotes

Mahatma Gandhi Quotes

 

Mahatma Gandhi Biography


Mahatma Gandhi Biography

موہن داس کرم چند گاندھی  جنوری 1948ءبھارت کے سیاسی اور روحانی رہنما اور آزادی کی تحریک کے اہم ترین کردار تھے۔ انہوں نے ستیہ گرہ اور اہنسا (عدم تشدد) کو اپنا ہتھیار بنایا۔ ستیہ گرہ، ظلم کے خلاف عوامی سطح پر منظم سول نافرمانی ہے جو عدم تشدد پر مبنی ہے۔ یہ طریقئہ کار ہندوستان کی آزادی کی وجہ بنی۔ اور ساری دنیا کے لیے حقوق انسانی اور آزادی کی تحاریک کے لیے روح رواں ثابت ہوئی۔ بھارت میں انھیں احترام سے مہاتما گاندھی اور باپو کہا جاتا ہے۔ بھارت میں وہبابائے قوم(راشٹر پتا) کے نام سے بھی مشہور ہیں۔ گاندھی کی یوم پیدائش (گاندھی جینتی) بھارت میں قومی تعطیل کا درجہ رکھتا ہے ا ور دنیا بھر میں یوم عدم تشدد کی طور پر منایا جاتا ہے۔ 30 جنوری، 1948ء کو ایک ہندو قوم پرست نتھو رام گوڈسے نے ان کا قتل کر دیا۔
جنوبی افریقا میں وکالت کے دوران میں گاندھی جی نے رہائشی ہندوستانی باشندوں کے شہری حقوق کی جدوجہد کے لیے شہری نافرمانی کا استعمال پہلی بار کیا۔ 1915ء میں ہندوستان واپسی کے بعد، انہوں نے کسانوں اور شہری مزدوردں کے ساتھ بے تحاشہ زمین کی چنگی اور تعصب کے خلاف احتجاج کیا۔ 1921ء میں انڈین نیشنل کانگریس کی قیادت سنبھالنے کے بعد، گاندھی ملک سے غربت کم کرنے، خواتین کے حقوق کو بڑھانے، مذہبی اور نسلی خیرسگالی، چھواچھوت کے خاتمہ اور معاشی خود انحصاری کا درس بڑھانے کی مہم کی قیادت کی۔ انہوں نے بھارت کوغیر ملکی تسلّط سے آزاد کرانے کے لیے سوراج کا عزم کیا۔ گاندھی نے مشہور عدم تعاون تحریک کی قیادت کی۔ جو 1930ء میں مارچ سے برطانوی حکومت کی طرف سے عائد نمک چنگی کی مخالفت میں 400 کلومیٹر (240 میل) لمبی دانڈی نمک احتجاج سے شروع ہوئی۔ اس کے بعد 1942ء میں انہوں نے بھارت چھوڑو شہری نافرمانی تحریک کا آغاز فوری طور پر آزادی کا مطالبہ کے ساتھ کیا۔ گاندھی دونوں جگہ جنوبی افریقا اور بھارت میں کئی سال قید میں گزارے۔

ہفتہ، 1 اکتوبر، 2022

Gandhi Jayanthi in urdu



گاندھی جینتی بھارت کی قومی تعطیل ہے جو بابائے قوم موہن داس کرم چند گاندھی کے یومِ پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے۔ 15 جون 2007ء کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2 اکتوبر کو ’’عدم تشدد کا عالمی دن‘‘ منانے کی قرارداد پیش کی جو 27 جون 2007ء کو منظور کر لی گئی۔

گاندھی جینتی ہر سال 2 اکتوبر کو منائی جاتی ہے۔ یہ بھارت بھر میں سرکاری طور پر منائے جانے والے تین قومی دنوں میں سے ایک ہے۔ دیگر دو دنوں میں یومِ آزادی (15 اگست) اور یومِ جمہوریہ (26 جنوری) شامل ہیں۔

Gandhi Jayanthi


Gandhi Jayanthi speech in urdu

GANDHI JAYANTHI SPEECH 


 
Gandhi Jayanthi speech in urdu


مشہور اشاعتیں