URDU KIDS TAABIIR...

NEW UPDATE

جمعرات، 21 اگست، 2025

FIRST TERMINAL EXAMINATION URDU STD 7 (2025-26)

FIRST TERMINAL EXAMINATION URDU STD 7 2025-26

FIRST TERMINAL EXAMINATION URDU STD 7 2025-26

سرگرمی I

Gandhi Information

1- گاندھی جی کو ہم پیار سے کیا پکارتے ہیں؟

‎(C) باپوجی

2- بچّو، اوپر گاندھی جی کے بارے میں چند معلومات دی گئی ہیں۔ ان کی روشنی میں گاندھی جی کے بارے میں واضح کر کے لکھیے۔

‎موہن داس کرم چند گاندھی جی کی پیدائش ۲؍ اکتوبر ۱۸۶۹ کو گجرات کے پور بندر میں ہوئی۔ ان کی بیوی کا نام کستوربا گاندھی تھا۔ وہ باپو جی کے نام سے مشہور ہیں۔ ان کا انتقال ۳۰؍ جنوری ۱۹۴۸ کو ہوا۔

سرگرمی II

آکاش دیپ کا ساتھی ہوں

گھر میں دیے جلاتی ہوں

میٹھا میٹھا تہوار ہوں

بولو بولو کون ہوں میں؟

1- پہیلی بوجھیے اور صحیح جواب چن کر لکھیے۔

(a) اونم (b) دیوالی (c) عید (d) ہولی

(b) دیوالی

2- بچّو، ہندوستان میں اسی طرح کے کئی تہوار ہیں۔ آپ کا پسندیدہ تہوار کون سا ہے؟ اس کی خصوصیات کیا کیا ہیں؟ اپنے الفاظ میں لکھیے۔

میرا پسندیدہ تہوار دیوالی ہے۔

  • یہ روشنیوں کا تہوار ہے۔
  • ہم گھر میں بہت سارے دیے جلاتے ہیں۔
  • ہم نئے نئے کپڑے پہنتے ہیں۔
  • ہم خوب مٹھائیاں کھاتے ہیں۔
  • سب کے ساتھ بہت مزہ آتا ہے۔

سرگرمی III

Independence Day Celebration

1- تصویر میں کون سا جشن منایا جا رہا ہے؟

(c) ۱۵ اگست

2- بچّو، ہندوستان کے جنگِ آزادی میں کئی مجاہدینِ آزادی حصہ لیے ہیں۔ چار مجاہدینِ آزادی کے نام لکھیے۔

  • ‎مہاتما گاندھی
  • ‎بھگت سنگھ
  • ‎سبھاش چندر بوس
  • ‎جواہر لعل نہرو

3- ہمارا وطن کیسے آزاد ہوا؟ اپنے الفاظ میں بیان کیجیے۔

بہت پہلے ہمارے ملک پر انگریزوں کا راج تھا۔ ہمارے دیس کے بہت سے بہادر لوگوں نے ہمت دکھائی۔ انہوں نے ملک کو آزاد کرانے کے لیے بہت محنت کی۔ ان کی وجہ سے انگریز ہمارے ملک سے چلے گئے۔ پھر ۱۵؍ اگست کو ہمارا پیارا دیس آزاد ہو گیا۔

سرگرمی IV

Poem about Farming

1- بچّو، اِن اشعار کو پڑھ کر تصویروں کی مدد سے مکمل کیجیے۔

Farming Image 1 Farming Image 2 Farming Image 3 Farming Image 4 Farming Image 5

2- کھیتی کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟ کھیتی کرنے سے ہمیں کیا کیا فائدے ہیں؟ آپ کے خیالات لکھیے۔

کھیتی بہت ضروری کام ہے۔ کسان کھیت میں ہمارے لیے پھل، سبزی اور چاول اگاتے ہیں۔ کھیتی سے ہمیں مزیدار کھانا ملتا ہے۔ اچھا کھانا کھانے سے ہم بڑے اور صحت مند بنتے ہیں اور ہمیں کھیلنے کی ‎طاقت آتی ہے۔

سرگرمی (A) V

Poem about India

1- بچّو! ہندوستان کا قومی پرندہ کون ہے؟

(c) مور ہے۔

2- ہندوستان کی خصوصیات کیا کیا ہیں؟ یہاں کے نظارے کیسے ہیں؟ ہندوستان کے بارے میں نوٹ تیار کیجیے۔

ہمارا دیس ہندوستان بہت پیارا ہے۔

  • یہاں بہت سے پھل، پھول اور باغ ہیں۔
  • یہاں اونچے اونچے درخت بھی ہیں۔
  • ہمارا دیس بہت سندر ہے۔
  • سب یہاں پیار سے رہتے ہیں۔

سرگرمی (B) V

Poem about Kerala

1- بچے، ان اشعار میں چند پیداواروں کے نام آئے ہیں۔ چن کر لکھیے۔

  • ناریل
  • سپاری
  • کالی مرچ
  • کاجو

2- کیرلا کے بارے میں آپ کیا کیا جانتے ہیں؟ اپنے الفاظ میں لکھیے۔

کیرل ایک ہری بھری جگہ ہے۔

  • وہاں ناریل اور کاجو اُگتے ہیں۔
  • وہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں۔
  • وہ بہت محنت کرتے ہیں۔

سرگرمی (A) VI

Story Snippet

1- بچّو، اس کہانی کو پڑھ کر تین سوالات بنائیے۔

  • آنگن میں کون کھیل رہا تھا؟
  • امی نے رانی کو کھانے میں کیا دیا؟
  • رانی کی آنکھیں خوشی سے کیوں بھر آئیں؟

2- بچے، اس کہانی کے لیے مناسب عنوان تجویز کیجیے۔

"سچی خوشی" / "عید کا تحفہ"

سرگرمی (B) VI

منّو ابا کے ساتھ بازار گئی۔ طرح طرح کے پکوان خرید کر خوشی خوشی گھر آئی۔ اس کو دیکھ کر دادی اماں پوچھنے لگی۔

دادی اماں: منٹو بیٹی! آپ کہاں گئی تھی؟

منّو: ..............................................

بچّو، دادی امّاں اور منّو کی گفتگو آگے بڑھائیے۔

دادی اماں: منٹو بیٹی! آپ کہاں گئی تھی؟

منّو: دادی اماں! میں ابا کے ساتھ بازار گئی تھی۔

دادی اماں: ارے واہ! بازار سے کیا کیا لائیں؟

منّو: ہم جلیبی، سموسے اور بہت ساری مٹھائی لائے ہیں۔

دادی اماں: بہت اچھا! چلو سب مل کر کھاتے ہیں۔

منّو: جی دادی اماں! یہ لیجیے، سب سے پہلے آپ کھائیے۔

FIRST TERMINAL EXAMINATION URDU STD 6 (2025-26)

FIRST TERMINAL EXAMINATION URDU STD6 2025-26

FIRST TERMINAL EXAMINATION URDU STD6 2025-26

سرگرمی (A) I

Urdu Poem Image 1
۱۔ ہم آواز الفاظ لکھیے۔

۲۔ یہ گیت امی کے بارے میں ہے۔ بچّو، امی ہمارے لیے کیا کیا کرتی ہیں؟ لکھیے۔

سرگرمی (B) I

Urdu Poem Image 2
۱۔ ابا جان کیا لاتے ہیں؟

۲۔ بچّو، گیت میں ابا کے بارے میں کیا کیا کہتا ہے؟ اپنے الفاظ میں لکھیے۔

سرگرمی II

ٹی۔ وی پر روشن کارٹون کہانی دیکھنے لگا۔ کبوتر بیٹی کی شادی کے لیے سارے جانور اور پرندے آئے۔ توتا، بلی، بکری، مور، خرگوش وغیرہ جمع ہوئے۔ لیکن کوئل نہیں آئی۔ بلی کوئل کے گھر پہنچی۔ ارے کوئل رانی! آپ شادی میں کیوں نہیں آئی؟ میں نہیں آؤں گی، میرا رنگ بہت کالا ہے! میری شکل بھی اچھی نہیں! کوئل بولی۔ میری پیاری بہن! تمھاری آواز تو بہت میٹھی ہے نا؟ یہ سن کر کوئل بہت خوش ہوئی اور بلی کے ساتھ شادی میں گئی۔ بچّو، کہانی غور سے پڑھیے۔ سوالوں کے جواب لکھیے۔

۱۔ اس کہانی میں چند پرندوں کے نام ہیں۔ دو نام چن کر لکھیے۔

۲۔ کس کی آواز میٹھی ہے؟
(a) کوا (b) کوئل (c) بلی (d) بکری

۳۔ کوئل کے گھر میں کون گئی؟
(a) توتا (b) بکری (c) بلی (d) مور

۴۔ کوئل کیوں خوش ہوئی؟ اپنے الفاظ میں لکھیے۔

سرگرمی III

کبوتر بیٹی کی شادی کے بعد کوئل گھر واپس آ رہی تھی۔ راستے میں اپنے دوست ہرن سے ملی۔

ہرن : آداب کوئل رانی! آپ کہاں سے آتی ہیں؟

کوئل : آداب ہرن بھائی! .................................................

بچّو، ہرن اور کوئل کی گفتگو آگے بڑھائیے۔

سرگرمی IV

کتاب میں لومڑی کی تصویر دیکھ کر روشن کو ایک کہانی یاد آئی۔ ایک لومڑی کھانے کی تلاش میں ادھر اُدھر چل رہی تھی۔ چلتے چلते لومڑی انگور کے باغ پہنچی۔ انگور توڑنے کے لیے لومڑی نے بہت کوشش کی۔ لیکن انگور نہیں ملا۔ لومڑی مایوس ہو کر کہنے لگی کہ ”یہ انگور کھٹے ہیں“۔

۱۔ چلتے چلتے لومڑی کہاں پہنچی؟
(a) میدان (b) باغ (c) گھر (d) کھیت

۲۔ بچّو ، نیچے کی تصویریں غور سے دیکھیے۔ کہانی کے مناسب جملے چن کر ایک ایک تصویری نمبر کے نیچے لکھیے۔

سرگرمی (A) V

Fruits and Vegetables Chart
۱۔ پھل اور ترکاریوں کو الگ الگ لکھیے۔

۲۔ بچّو، آپ کو کون سا پھل پسند ہے؟ پسندیدہ پھل کے بارے میں اپنے الفاظ میں لکھیے۔
(اشارے : خوب صورت، رنگ، میٹھا، اچھا، مزیدار، صحت)

سرگرمی (B) V

روشن درسی کتاب پڑھ رہا تھا۔ اس میں طرح طرح کے جانور اور پرندے ہیں۔

> توتا، شیر، کتا، مور

> گائے، مرغی، کبوتر، ہاتھی

۱۔ بچّو، جانور اور پرندوں کو الگ الگ خانوں میں لکھیے۔

۲۔ آپ کو جانور اور پرندے سے کیا پسند ہے؟ پسندیدہ ایک جانور یا پرندے کے بارے میں لکھیے۔

سرگرمی VI

روشن ابا کے ساتھ پنساری کی دوکان گیا۔ وہاں نمک، املی، شکر، مرچ وغیرہ گھریلو سامان ہے۔ بچّو، آپ ان چیزوں کے ذائقے پہچان کر سکتے ہیں؟

۱۔ خانہ 'الف' کو 'ب' سے ملا کر لکھیے۔

۲۔ ………………. میٹھا ہوتا ہے۔

۳۔ پسندیدہ گھریلو سامان کے بارے میں لکھیے (مثال: شکر):

منگل، 19 اگست، 2025

کھیتی کرنا مزہ(ترکاریوں کے نام)

ترکاریوں کے نام

ترکاریوں کے نام

سوال ۱: آلو۔ کیرا۔

سوال ۲: لہسن۔ بھنڈی

سوال ۳: ادرک۔ مرچ

سوال ۴: گاجر۔ ٹماٹر

سوال ۵: چقندر۔ بندگوبھی

سوال ۶: آلو کے بارے میں نوٹ

سوال ۷: گاجر کے بارے میں نوٹ

سوال ۸: کدّو کے بارے میں نوٹ

FIRST TERMINAL EXAMINATION URDU STD 5 (2025-26)

Urdu Activities

سرگرمی I

Activity 1 Image
سوال: تصویر میں کیا ہے؟
ٹوپی

۲. اشاروں کی مدد سے ٹوپی کے بارے میں لکھیے۔
اشارے: (خوب صورت، اچھی، رنگ، بازار)
Answer 1 Image

سرگرمی II

Activity 2 Image
۱. تصویر میں کون کون ہیں؟
امی، ابا، بھائی، بہن، دادا، دادی، نانا، نانی

۲. بچّو! آپ کو گھر پسند ہے نا؟ آپ کے گھر میں کون کون ہیں؟ گھر کے بارے میں لکھیے۔
یہ گھر ہے۔
میرے گھر میں امی اور ابا ہیں۔
میرے گھر میں دادا اور دادی بھی ہیں۔
میرے گھر میں میرا بھائی اور بہن ہیں۔

سرگرمی III

شانی کے ابا جان بازار سے ایک گڑیا لائے۔ وہ خوشی سے گڑیا لے کر دادی کے پاس گئی۔ شانی کو دیکھ کر دادی اماں پوچھنے لگیں۔۔۔
دادی اماں: شانی بیٹی، یہ کیا ہے؟
شانی: یہ گڑیا ہے۔

دادی اماں: یہ کون لائے؟
شانی: یہ ابا جان لائے۔

دادی اماں: یہ کہاں سے لائے بیٹی؟
شانی: یہ ابا جان بازار سے لائے ہیں۔

دادی اماں: گڑیا اچھی ہے۔
شانی: جی ہاں، مجھے پسند ہے۔

سرگرمی IV

Activity 4 Image
۱. یہ کس کا کمرہ ہے؟
یہ شانی کا کمرہ ہے۔
۲. کمرے میں کیا کیا ہیں؟
کمرے میں پلنگ، الماری، کرسی، میز اور گیند ہیں۔
۳. شانی کا کمرہ کیسا ہے؟
شانی کا کمرہ خوب صورت ہے۔

سرگرمی V (A)

شانی کہانی پڑھنے لگی۔

رومی ایک اچھی لڑکی تھی۔ ایک دن رومی کے ابا جان بازار سے ایک گڑیا لائے۔ بیٹی یہ دیکھ کر بہت خوش ہوئی۔ رومی نے اسے سنبھال کر رکھا۔ رومی بہت خوش ہوئی اور گڑیا کے ساتھ کھیلنے لگی۔

۱. رومی کے ابا جان بازار سے کیا لائے؟
(a) آم (b) گڑیا (c) گیند (d) ٹافی
(b) گڑیا
۲. رومی کیوں خوش ہوئی؟
ابا جان اس کے لیے گڑیا لائے۔
۳. تصویر غور سے دیکھیے۔ کہانی کے مناسب جملے چن کر تصویر کے نیچے لکھیے۔
Answer 5A-3 Image

سرگرمی V (B)

Activity 5B Image
۱. شاکر کی بلی کا نام کیا تھا؟
شاکر کی بلی کا نام بیبلو تھا۔
۲. شاکر کس کے ساتھ کھیلتی تھی؟
شاکر اپنی بلی بیبلو کے ساتھ کھیلتی تھی۔
۳. بلی کی آواز کیسی ہے؟
بلی کی آواز میاؤں میاؤں ہے۔
۴. بیبلو کیوں ڈر گئی؟
بیبلو اس لیے ڈر گئی کیونکہ وہاں ایک کتا آیا تھا۔

سرگرمی VI (A)

Activity 6A Image
۱. ہم آواز الفاظ لکھیے۔
  • کھیلتی - چلتی
  • بولتی - سنتی
۲. بچو، آپ کے گھر میں بلی ہے یا نہیں؟ بلی کے بارے میں لکھیے۔
  • لالی پیاری بلی ہے۔
  • تنکی بھی پیاری بلی ہے۔
  • بلی کی آنکھیں نیلی ہیں۔
  • بلی میاؤں میاؤں کرتی ہے۔

سرگرمی VI (B)

Activity 6B Image
۱. یہ گیت کس کے بارے میں ہے؟
یہ گیت ابا کے بارے میں ہے۔
۲. بچو! گیت پڑھ کر ابا کے بارے میں جملے لکھیے۔
  • میرے ابا پیارے ہیں۔
  • میرے ابا نیارے ہیں۔
  • میرے ابا اچھے لگتے ہیں۔
  • میرے ابا سچے ہیں۔
  • میرے ابا محنت کرتے ہیں۔
  • میرے ابا ہنسی خوشی رہتے ہیں۔

پیر، 18 اگست، 2025

پیارا وطن

پیارا وطن

پیارا وطن

۱۔ ہمارا وطن کے بارے میں نوٹ

Answer
  1. ہمارا وطن ہندوستان ہے۔
  2. ہندوستان خوبصورت ملک ہے۔
  3. ہمارا قومی جھنڈا ترنگا ہے۔
  4. 15 اگست آزادی کا دن ہے۔
  5. مجاہدینِ آزادی نے قربانی دی۔
  6. ابوالکلام آزاد ایک قومی لیڈر تھے۔
  7. 1947 میں ہمیں آزادی ملی۔

۲۔ قومی پرندہ

Answer
قومی پرندہ مور

۳۔ قومی جانور

Answer
قومی جانور شیر

۴۔ قومی پھل

Answer
قومی پھل آم

۵۔ قومی پھول

Answer
قومی پھول کنول

۶۔ قومی پیڑ

Answer
قومی پیڑ برگد

۷۔ قومی کھیل

Answer
قومی کھیل ہاکی

۸۔ قومی پھل کے بارے میں نوٹ

Answer
قومی پھل کے بارے میں نوٹ

۹۔ قومی پیڑ کے بارے میں نوٹ

Answer
قومی پیڑ کے بارے میں نوٹ

۱۰۔ قومی پھول کے بارے میں نوٹ

Answer
قومی پھول کے بارے میں نوٹ

۱۱۔ قومی پرندہ کے بارے میں نوٹ

Answer
قومی پرندہ کے بارے میں نوٹ

۱۲۔ قومی جانور کے بارے میں نوٹ

Answer
قومی جانور کے بارے میں نوٹ

جشن آزادی

جشن آزادی

جشن آزادی

۱۔ ہمارا وطن کے بارے میں نوٹ

(ہمارا وطن، قومی جھنڈا، انگریزی حکومت، 15 اگست، مجاہدینِ آزادی، ابوالکلام آزاد، قومی لیڈر، 1947، ہندوستان)

  1. ہمارا وطن ہندوستان ہے۔
  2. ہندوستان خوبصورت ملک ہے۔
  3. ہمارا قومی جھنڈا ترنگا ہے۔
  4. 15 اگست آزادی کا دن ہے۔
  5. مجاہدینِ آزادی نے قربانی دی۔
  6. ابوالکلام آزاد ایک قومی لیڈر تھے۔
  7. 1947 میں ہمیں آزادی ملی۔
۲۔ سبھاش چندر بوس کے بارے میں نوٹ۔

سبھاش چندر بوس ایک مجاہد آزادی ہیں۔ وہ بنگال میں ۲۳ جنوری ۱۸۹۷ء میں پیدا ہوئے ۔ وہ نیتاجی کے نام سے مشہور ہوئے ۔ ان کا ایک مشہور نعرہ ہے "تم مجھے خون دو، میں تمھیں آزادی دوں گا"۔ وہ انڈین نیشنل کانگریس کے صدر تھے۔

۳۔ جھانسی کی رانی کے بارے میں نوٹ۔

جھانسی کی رانی لکشمی بائی کے نام سے جانی جاتی ہے۔ ہندوستان کی تاریخ میں ایک مشہور شخصیت ہیں۔ وہ 1828 میں پیدا ہوئیں اور 1857 کی جنگِ آزادی میں ان کا اہم کردار تھا۔ ان کی بہادری کی وجہ سے انہیں “جھانسی کی رانی” کے نام سے جانا جاتا ہے۔

۴۔ بھگت سنگھ کے بارے میں نوٹ۔

بھگت سنگھ ایک مجاہدِ آزادی ہیں۔ وہ 28 ستمبر 1907 کو پنجاب میں پیدا ہوئے۔ وہ نوجوانی سے جنگِ آزادی میں حصہ لینے لگے۔ بھگت سنگھ کو 1931ء میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ پھانسی دے دی گئی۔ وہ انقلابی رہنما کے طور پر مشہور ہیں۔

۵۔ ابوالکلام آزاد کے بارے میں نوٹ۔
  1. مولانا ابوالکلام آزاد ایک عظیم قومی لیڈر تھے۔
  2. وہ ۱۱ نومبر ۱۸۸۸ء کو مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے۔
  3. وہ ایک بڑے عالم اور مصنف بھی تھے۔
  4. آزادی کی لڑائی میں ان کا اہم کردار تھا۔
  5. وہ انڈین نیشنل کانگریس کے صدر بھی رہے۔
  6. وہ بھارت کے پہلے تعلیم کے وزیر بنے۔
  7. تعلیم کے میدان میں ان کی خدمات یادگار ہیں۔
۶۔ ۱۵ اگست کے دن اسکول میں ہر بچہ ایک موضوع پر تقریر کیا کرتا ہے۔ لالا، یہ بتاؤ کہ تقریر کس موضوع پر ہوگی؟

اشارے برائے جائزہ(آداب والقاب۔ موضوع۔ صحیح تلفظ۔ آواز کا اتار چڑھاؤ۔ صحیح اندراج۔ خاتمہ)

محترم مہمانوں اور پیارے بچو، آداب!

آج ہم سب یومِ آزادی منا رہے ہیں۔
یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمارے بزرگوں نے کتنی قربانیاں دیں۔
انہوں نے محنت اور بہادری سے ملک کو آزاد کرایا۔
ہمیں بھی ایمانداری، محنت اور محبت کے ساتھ اپنے ملک کی خدمت کرنی چاہیے۔
مل جل کر رہنا اور ملک کو آگے بڑھانا ہمارا فرض ہے۔

جے ہند!

۷۔ چند حاصل دن
۱۱ نومبر قومی یومِ تعلیم
۲ اکتوبر گاندھی جینتی
۲۶ جنوری یومِ جمہوریہ
۱۵ اگست یومِ آزادی
۱۴ نومبر یومِ اطفال

دانہ اگائیں















 

























مشہور اشاعتیں