جشن آزادی
(ہمارا وطن، قومی جھنڈا، انگریزی حکومت، 15 اگست، مجاہدینِ آزادی، ابوالکلام آزاد، قومی لیڈر، 1947، ہندوستان)
- ہمارا وطن ہندوستان ہے۔
- ہندوستان خوبصورت ملک ہے۔
- ہمارا قومی جھنڈا ترنگا ہے۔
- 15 اگست آزادی کا دن ہے۔
- مجاہدینِ آزادی نے قربانی دی۔
- ابوالکلام آزاد ایک قومی لیڈر تھے۔
- 1947 میں ہمیں آزادی ملی۔
سبھاش چندر بوس ایک مجاہد آزادی ہیں۔ وہ بنگال میں ۲۳ جنوری ۱۸۹۷ء میں پیدا ہوئے ۔ وہ نیتاجی کے نام سے مشہور ہوئے ۔ ان کا ایک مشہور نعرہ ہے "تم مجھے خون دو، میں تمھیں آزادی دوں گا"۔ وہ انڈین نیشنل کانگریس کے صدر تھے۔
جھانسی کی رانی لکشمی بائی کے نام سے جانی جاتی ہے۔ ہندوستان کی تاریخ میں ایک مشہور شخصیت ہیں۔ وہ 1828 میں پیدا ہوئیں اور 1857 کی جنگِ آزادی میں ان کا اہم کردار تھا۔ ان کی بہادری کی وجہ سے انہیں “جھانسی کی رانی” کے نام سے جانا جاتا ہے۔
بھگت سنگھ ایک مجاہدِ آزادی ہیں۔ وہ 28 ستمبر 1907 کو پنجاب میں پیدا ہوئے۔ وہ نوجوانی سے جنگِ آزادی میں حصہ لینے لگے۔ بھگت سنگھ کو 1931ء میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ پھانسی دے دی گئی۔ وہ انقلابی رہنما کے طور پر مشہور ہیں۔
- مولانا ابوالکلام آزاد ایک عظیم قومی لیڈر تھے۔
- وہ ۱۱ نومبر ۱۸۸۸ء کو مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے۔
- وہ ایک بڑے عالم اور مصنف بھی تھے۔
- آزادی کی لڑائی میں ان کا اہم کردار تھا۔
- وہ انڈین نیشنل کانگریس کے صدر بھی رہے۔
- وہ بھارت کے پہلے تعلیم کے وزیر بنے۔
- تعلیم کے میدان میں ان کی خدمات یادگار ہیں۔
اشارے برائے جائزہ(آداب والقاب۔ موضوع۔ صحیح تلفظ۔ آواز کا اتار چڑھاؤ۔ صحیح اندراج۔ خاتمہ)
محترم مہمانوں اور پیارے بچو، آداب!
آج ہم سب یومِ آزادی منا رہے ہیں۔
یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمارے بزرگوں نے کتنی قربانیاں دیں۔
انہوں نے محنت اور بہادری سے ملک کو آزاد کرایا۔
ہمیں بھی ایمانداری، محنت اور محبت کے ساتھ اپنے ملک کی خدمت کرنی چاہیے۔
مل جل کر رہنا اور ملک کو آگے بڑھانا ہمارا فرض ہے۔
جے ہند!
۱۱ نومبر | قومی یومِ تعلیم |
۲ اکتوبر | گاندھی جینتی |
۲۶ جنوری | یومِ جمہوریہ |
۱۵ اگست | یومِ آزادی |
۱۴ نومبر | یومِ اطفال |