URDU KIDS TAABIIR...

NEW UPDATE

جمعرات، 21 اگست، 2025

FIRST TERMINAL EXAMINATION URDU STD 7 (2025-26)

FIRST TERMINAL EXAMINATION URDU STD 7 2025-26

FIRST TERMINAL EXAMINATION URDU STD 7 2025-26

سرگرمی I

Gandhi Information

1- گاندھی جی کو ہم پیار سے کیا پکارتے ہیں؟

‎(C) باپوجی

2- بچّو، اوپر گاندھی جی کے بارے میں چند معلومات دی گئی ہیں۔ ان کی روشنی میں گاندھی جی کے بارے میں واضح کر کے لکھیے۔

‎موہن داس کرم چند گاندھی جی کی پیدائش ۲؍ اکتوبر ۱۸۶۹ کو گجرات کے پور بندر میں ہوئی۔ ان کی بیوی کا نام کستوربا گاندھی تھا۔ وہ باپو جی کے نام سے مشہور ہیں۔ ان کا انتقال ۳۰؍ جنوری ۱۹۴۸ کو ہوا۔

سرگرمی II

آکاش دیپ کا ساتھی ہوں

گھر میں دیے جلاتی ہوں

میٹھا میٹھا تہوار ہوں

بولو بولو کون ہوں میں؟

1- پہیلی بوجھیے اور صحیح جواب چن کر لکھیے۔

(a) اونم (b) دیوالی (c) عید (d) ہولی

(b) دیوالی

2- بچّو، ہندوستان میں اسی طرح کے کئی تہوار ہیں۔ آپ کا پسندیدہ تہوار کون سا ہے؟ اس کی خصوصیات کیا کیا ہیں؟ اپنے الفاظ میں لکھیے۔

میرا پسندیدہ تہوار دیوالی ہے۔

  • یہ روشنیوں کا تہوار ہے۔
  • ہم گھر میں بہت سارے دیے جلاتے ہیں۔
  • ہم نئے نئے کپڑے پہنتے ہیں۔
  • ہم خوب مٹھائیاں کھاتے ہیں۔
  • سب کے ساتھ بہت مزہ آتا ہے۔

سرگرمی III

Independence Day Celebration

1- تصویر میں کون سا جشن منایا جا رہا ہے؟

(c) ۱۵ اگست

2- بچّو، ہندوستان کے جنگِ آزادی میں کئی مجاہدینِ آزادی حصہ لیے ہیں۔ چار مجاہدینِ آزادی کے نام لکھیے۔

  • ‎مہاتما گاندھی
  • ‎بھگت سنگھ
  • ‎سبھاش چندر بوس
  • ‎جواہر لعل نہرو

3- ہمارا وطن کیسے آزاد ہوا؟ اپنے الفاظ میں بیان کیجیے۔

بہت پہلے ہمارے ملک پر انگریزوں کا راج تھا۔ ہمارے دیس کے بہت سے بہادر لوگوں نے ہمت دکھائی۔ انہوں نے ملک کو آزاد کرانے کے لیے بہت محنت کی۔ ان کی وجہ سے انگریز ہمارے ملک سے چلے گئے۔ پھر ۱۵؍ اگست کو ہمارا پیارا دیس آزاد ہو گیا۔

سرگرمی IV

Poem about Farming

1- بچّو، اِن اشعار کو پڑھ کر تصویروں کی مدد سے مکمل کیجیے۔

Farming Image 1 Farming Image 2 Farming Image 3 Farming Image 4 Farming Image 5

2- کھیتی کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟ کھیتی کرنے سے ہمیں کیا کیا فائدے ہیں؟ آپ کے خیالات لکھیے۔

کھیتی بہت ضروری کام ہے۔ کسان کھیت میں ہمارے لیے پھل، سبزی اور چاول اگاتے ہیں۔ کھیتی سے ہمیں مزیدار کھانا ملتا ہے۔ اچھا کھانا کھانے سے ہم بڑے اور صحت مند بنتے ہیں اور ہمیں کھیلنے کی ‎طاقت آتی ہے۔

سرگرمی (A) V

Poem about India

1- بچّو! ہندوستان کا قومی پرندہ کون ہے؟

(c) مور ہے۔

2- ہندوستان کی خصوصیات کیا کیا ہیں؟ یہاں کے نظارے کیسے ہیں؟ ہندوستان کے بارے میں نوٹ تیار کیجیے۔

ہمارا دیس ہندوستان بہت پیارا ہے۔

  • یہاں بہت سے پھل، پھول اور باغ ہیں۔
  • یہاں اونچے اونچے درخت بھی ہیں۔
  • ہمارا دیس بہت سندر ہے۔
  • سب یہاں پیار سے رہتے ہیں۔

سرگرمی (B) V

Poem about Kerala

1- بچے، ان اشعار میں چند پیداواروں کے نام آئے ہیں۔ چن کر لکھیے۔

  • ناریل
  • سپاری
  • کالی مرچ
  • کاجو

2- کیرلا کے بارے میں آپ کیا کیا جانتے ہیں؟ اپنے الفاظ میں لکھیے۔

کیرل ایک ہری بھری جگہ ہے۔

  • وہاں ناریل اور کاجو اُگتے ہیں۔
  • وہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں۔
  • وہ بہت محنت کرتے ہیں۔

سرگرمی (A) VI

Story Snippet

1- بچّو، اس کہانی کو پڑھ کر تین سوالات بنائیے۔

  • آنگن میں کون کھیل رہا تھا؟
  • امی نے رانی کو کھانے میں کیا دیا؟
  • رانی کی آنکھیں خوشی سے کیوں بھر آئیں؟

2- بچے، اس کہانی کے لیے مناسب عنوان تجویز کیجیے۔

"سچی خوشی" / "عید کا تحفہ"

سرگرمی (B) VI

منّو ابا کے ساتھ بازار گئی۔ طرح طرح کے پکوان خرید کر خوشی خوشی گھر آئی۔ اس کو دیکھ کر دادی اماں پوچھنے لگی۔

دادی اماں: منٹو بیٹی! آپ کہاں گئی تھی؟

منّو: ..............................................

بچّو، دادی امّاں اور منّو کی گفتگو آگے بڑھائیے۔

دادی اماں: منٹو بیٹی! آپ کہاں گئی تھی؟

منّو: دادی اماں! میں ابا کے ساتھ بازار گئی تھی۔

دادی اماں: ارے واہ! بازار سے کیا کیا لائیں؟

منّو: ہم جلیبی، سموسے اور بہت ساری مٹھائی لائے ہیں۔

دادی اماں: بہت اچھا! چلو سب مل کر کھاتے ہیں۔

منّو: جی دادی اماں! یہ لیجیے، سب سے پہلے آپ کھائیے۔