۲۔ یہ گیت امی کے بارے میں ہے۔ بچّو، امی ہمارے لیے کیا کیا کرتی ہیں؟ لکھیے۔
امی ہمیں کھلاتی ہیں۔
امی ہمیں سلاتی ہیں۔
امی ہمیں پڑھاتی ہیں۔
امی ہمیں پیار کرتی ہیں۔
سرگرمی (B) I
۱۔ ابا جان کیا لاتے ہیں؟
(a) آم
۲۔ بچّو، گیت میں ابا کے بارے میں کیا کیا کہتا ہے؟ اپنے الفاظ میں لکھیے۔
ابا پیارے ہیں۔
ابا کام پہ جاتے ہیں۔
ابا آم لاتے ہیں۔
ابا اچھے اور سچے ہیں۔
سرگرمی II
ٹی۔ وی پر روشن کارٹون کہانی دیکھنے لگا۔
کبوتر بیٹی کی شادی کے لیے سارے جانور اور پرندے آئے۔ توتا، بلی، بکری، مور، خرگوش وغیرہ جمع ہوئے۔ لیکن کوئل نہیں آئی۔ بلی کوئل کے گھر پہنچی۔
ارے کوئل رانی! آپ شادی میں کیوں نہیں آئی؟
میں نہیں آؤں گی، میرا رنگ بہت کالا ہے! میری شکل بھی اچھی نہیں! کوئل بولی۔ میری پیاری بہن! تمھاری آواز تو بہت میٹھی ہے نا؟ یہ سن کر کوئل بہت خوش ہوئی اور بلی کے ساتھ شادی میں گئی۔
بچّو، کہانی غور سے پڑھیے۔ سوالوں کے جواب لکھیے۔
۱۔ اس کہانی میں چند پرندوں کے نام ہیں۔ دو نام چن کر لکھیے۔
کتاب میں لومڑی کی تصویر دیکھ کر روشن کو ایک کہانی یاد آئی۔ ایک لومڑی کھانے کی تلاش میں ادھر اُدھر چل رہی تھی۔ چلتے چلते لومڑی انگور کے باغ پہنچی۔ انگور توڑنے کے لیے لومڑی نے بہت کوشش کی۔ لیکن انگور نہیں ملا۔ لومڑی مایوس ہو کر کہنے لگی کہ ”یہ انگور کھٹے ہیں“۔