URDUKIDS TAABIIR

'ترانۂ ہندی'

سرگرمی ۱

سرگرمی 1 تصویر
پربت وہ سب سے اونچا، ہمسایہ آسمان کا وہ سنتری ہمارا، وہ پاسباں ہمارا

سرگرمی ۲

سرگرمی 2 تصویر
اس کا مطلب ہے کہ کوئی بھی مذہب (جیسے اسلام، ہندو دھرم، سکھ دھرم، عیسائیت) ہمیں ایک دوسرے سے نفرت کرنا یا دشمنی رکھنا نہیں سکھاتا۔ سبھی مذہب پیار اور امن کا درس دیتے ہیں۔ ہم سب جو ہندوستان میں رہتے ہیں، ہماری پہچان "ہندی" ہے (یعنی ہندوستان کے رہنے والے)، اور یہ پیارا ملک ہندوستان ہم سب کا مشترکہ گھر (وطن) ہے۔ اس لیے ہمیں آپس میں مل جل کر رہنا چاہیے۔

سرگرمی ۳

سرگرمی 3 تصویر
• یہ ہمارا قومی جھنڈا ہے۔ • اس کے اوپر کا رنگ زعفرانی ہے۔ • بیچ میں سفید رنگ ہے۔ • قومی جھنڈے کے نیچے کا رنگ ہرا ہے۔ • سفید رنگ کے بیچ میں اشوک چکر ہے۔ • اشوک چکر کا رنگ نیلا ہے۔ • ہمارے قومی جھنڈے میں تین رنگ ہیں۔ • اس لیے اس کو ترنگا کہتے ہیں۔
اضافی تصویر

سرگرمی ۴

سرگرمی 4 تصویر
ہمارا ملک ہندوستان ہے۔ یہ ایک بہت پیارا ملک ہے۔ یہاں اونچے پہاڑ ہیں، جیسے ہمالیہ۔ یہاں بہت سی ندیاں بھی ہیں، جیسے گنگا اور جمنا۔ ہمارے ملک میں الگ الگ مذہب کے لوگ رہتے ہیں۔ سب کی زبانیں اور پہناوے بھی الگ ہیں۔ ہم سب ہندوستانی ہیں اور یہ ہمارا گھر ہے۔ ہمیں آپس میں مل جل کر رہنا چاہیے۔
علامہ اقبال تصویر
علامہ اقبال
© URDUKIDS TAABIIR