URDU KIDS TAABIIR...

NEW UPDATE

منگل، 14 اکتوبر، 2025

پار کریں

URDUKIDS TAABIIR - پار کریں

URDUKIDS TAABIIR

پار کریں

سرگرمی ۱

اس کہانی کا کردار ننھو (لال بہادر شاستری) تھا۔
کیونکہ ننھو کے پاس کشتی والے کو دینے کے لیے پیسہ نہیں ہوتا تھا، اس لیے وہ تیر کر ندی پار کرتا تھا۔

سرگرمی ۲

1️⃣ میں ندی پار کروں۔
2️⃣ میں اسکول جاؤں۔
3️⃣ میں کہانی پڑھوں۔
4️⃣ میں کتاب کھولوں۔
5️⃣ میں کھانا کھاؤں۔
6️⃣ میں پانی پیوں۔
7️⃣ میں گھر پہنچوں۔
8️⃣ میں بچوں سے کہوں۔

سرگرمی ۳

یہ لال بہادر شاستری ہیں۔

یہ ہندوستان کے وزیرِاعظم تھے۔

یہ ہندوستان کے ایک مجاہدِ آزادی بھی تھے۔

“جے جوان! جے کسان!” ان کا نعرہ ہے۔

یہ تصویر سروجنی نائیڈو کی ہے۔
وہ ہندوستان کی ایک عظیم شاعرہ تھیں۔
انہیں بلبلِ ہند کہا جاتا ہے۔
وہ آزادی کی جدوجہد میں حصہ لینے والی مجاہدہ تھیں۔

بچو! نیچے کی تصویر میں غور سے دیکھیں اور سوالوں کی روشنی میں کہانی تیار کریں۔

سرگرمی ۴

1️⃣ ایک دن دو بکرے آمنے سامنے ندی کے کنارے پہنچے۔
2️⃣ دونوں بکرے ندی کے اُس پار جانا چاہتے تھے۔
3️⃣ دونوں ایک تنگ لکڑی کے پل پر آ گئے۔
4️⃣ دونوں نے سوچا کہ پہلے میں جاؤں گا، دوسرے نے بھی یہی سوچا۔
5️⃣ دونوں نے ایک دوسرے کو دھکا دیا۔
6️⃣ آخر دونوں بکرے ندی میں گر گئے اور بھیگ گئے۔

سرگرمی ۵

بچو! کہانی “پار کریں” آپ نے پڑھی ہے نا؟ آپ کا بھی خود کے جیسے کوئی دوست ہوگا۔ آپ اس کی مدد کیسے کریں گے؟

میں اپنے دوست کی ہر مشکل میں مدد کروں گا۔
اگر وہ اسکول آنے میں پریشان ہو تو میں اُس کے ساتھ چلوں گا۔
میں اُس کا بستہ اُٹھانے میں مدد کروں گا۔
اگر اُس کے پاس کتابیں نہ ہوں تو میں اپنی کتابیں اُس سے شیئر کروں گا۔
دوست کی مدد کرنا اچھا کام ہے۔