FIRST TERMINAL EXAMINATION URDU STD 6 2025-26
سرگرمی I

1. دیکھیے، اس گیت میں “جت، عزت” ایک ہی آواز کے الفاظ ہیں۔ اس طرح کے اور بھی چند ہم آواز الفاظ ہیں۔ جنہیں لکھیے۔
پالا - سنبھالا
اچھی - سچی
2. بچو، اس میں امی کے بارے میں کیا بیان کرتے ہیں؟ اپنے الفاظ میں لکھیے۔
اس گیت میں ایک بچی اپنی امی کے بارے میں بتا رہی ہے کہ وہ ان سے کتنا پیار کرتی ہے۔ وہ کہتی ہے کہ اس کی امی بہت پیاری ہیں اور انہوں نے اسے بہت پیار سے پالا ہے۔ وہ اپنی امی کی بہت عزت کرتی ہے اور ان کو اپنی جان سے بھی زیادہ چاہتی ہے۔
سرگرمی II (A)

1. سبزیوں کو الگ الگ خانوں میں لکھیے۔
جڑ والی سبزی | پتے والی سبزی |
---|---|
ادرک | پالک |
گاجر | میتھی |
آلو | مولی پتہ |
چقندر | پودینہ |
2. آپ کے گھر میں کون سی سبزیاں اُگاتے ہیں؟ پسندیدہ ایک سبزی کے بارے میں جملے تیار کیجیے۔
ہمارے گھر میں ٹماٹر اگاتے ہیں۔
مجھے ٹماٹر بہت پسند ہے۔
- یہ ٹماٹر ہے۔
- اس کا رنگ لال ہے۔
- یہ گول ہوتا ہے۔
- امی اس کو سالن میں ڈالتی ہیں۔
سرگرمی II (B)

1. اشاروں کی مدد سے جانوروں کو الگ الگ خانوں میں لکھیے۔
پالتو جانور | جنگلی جانور |
---|---|
گائے | شیر |
بلی | ہرن |
کتّا | لومڑی |
بکری | بندر |
2. بچو، آپ کو کون سا جانور پسند ہے؟ پسندیدہ ایک جنگلی یا پالتو جانور کے بارے میں لکھیے۔
مجھے بلی پسند ہے۔
- بلی ایک پالتو جانور ہے۔
- یہ بہت پیاری ہوتی ہے۔
- یہ "میاؤں میاؤں" کرتی ہے۔
- بلی دودھ پیتی ہے۔
سرگرمی III

بچو، تصویروں سے دیکھیے، تصویری نمبر کے نیچے کہانی کے مناسب جملے جنہیں لکھیے۔
- آم کے پیڑ پر ایک کوّا رہتا تھا اور پاس کے ایک پیڑ پر چڑیا بھی رہتی تھی۔
- اچانک زور دار بارش ہوئی، کوّے کا گھونسلا بھیگ گیا۔
- کوّا: “چڑیا! مجھے بچاؤ! بچاؤ! ڈر کر رونے لگا۔”
- آواز سن کر چڑیا نے کوّے کو اپنے گھر بلایا۔
1. آم کے پیڑ پر کون رہتا تھا؟
(a) کوّا (b) چڑیا (c) بلی (d) کبوتر
(a) کوّا
سرگرمی IV(A)

مکالمہ مکمل کیجیے۔
ٹیچر: سونا بیٹی! کیا بات ہے؟
سونا: ٹیچر، میرے بھائی کی شادی ہے۔
ٹیچر: واہ! بہت اچھی خبر ہے۔
سونا: ہم آپ کو دعوت دینے آئے ہیں۔
ٹیچر: مبارک ہو! شادی کب ہے؟
سونا: اتوار کو ہے۔ آپ آئیے گا۔
ٹیچر: ہاں، میں ضرور آؤں گی۔
سونا: شکریہ ٹیچر!
ٹیچر: شکریہ سونا
سرگرمی IV (B)

1. سونا کی بہن کی شادی کہاں ہے؟
سونا کی بہن کی شادی 'راجہد حسانی شادی محل' میں ہے۔
2. لوگ کیا پی رہے ہیں؟
لوگ شربت پی رہے ہیں۔
3. دلہن کو کون مہندی لگا رہی ہیں؟
دلہن کو سہیلیاں مہندی لگا رہی ہیں۔
4. سونا کیوں خوش ہوئی؟
سونا اپنی سہیلیوں کو دیکھ کر خوش ہوئی۔
سرگرمی V

1. تصویر میں کون کون ہیں؟
- امی
- دادا
- دادی
- بھائی

2. جوڑیے ملایئے۔
- دادا - ابا کے ابا ہے
- نانی - امی کی امی ہے
- تایا - ابا کے بڑے بھائی ہے
- دادی - ابا کی امی ہے
- ماموں - امی کے بھائی ہے
3. بچو، نظم پڑھ کر گھر کے بارے میں جملے لکھیے۔
- یہ گھر ہم کو پیارا ہے۔
- ہم سب مل کر رہتے ہیں۔
- ہم ہنسی خوشی سے رہتے ہیں۔
سرگرمی VI

1. تصویر میں کیا ہے؟
c) گاجر

2. کٹھل کے بارے میں لکھیے۔
- میں کٹھل ہوں۔
- میں کیرالا کا ریاستی پھل ہوں۔
- میں سب سے بڑا پھل ہوں۔
- میں میٹھا پھل ہوں۔
- مجھ سے پکوان بناتا ہے۔