امل، امّی اور نادرہ کی گفتگو
امل: نادرہ! تم کیسی ہو؟
نادرہ: میں ٹھیک ہوں! آؤ بیٹھو!
امل: امی ابو کہاں ہیں؟
نادرہ: ابو باہر گئے ہیں، امی اندر ہیں۔
امی: امل بیٹا! کیسے ہو؟
امل: میں ٹھیک ہوں خالہ جان! آپ کیسی ہیں؟
امی: سب ٹھیک ہے۔ گھر میں سب کیسے ہیں؟
امل: سب خیریت سے ہیں۔
نادرہ: تمہاری بہن کیسی ہے؟
امل: خوش خبری ہے! اگلے مہینے اس کی شادی ہے۔
نادرہ: واہ! کب ہے شادی؟
امل: ۲۲ اگست، اتوار کو۔
نادرہ: ہم سب ضرور آئیں گے۔
امل: شکریہ