URDUKIDS TAABIIR
کوڈمباشری
تعلیمی سرگرمیاں
۱. کوڈومبا شری کیا ہے؟ اس کا اہم مقصد کیا ہے؟
- کوڈومباشری عورتوں کی ایک انجمن ہے۔
- یہ عورتوں کی مدد کے لیے بنائی گئی ہے۔
- اس کا مقصد ہے کہ عورتیں گھر بیٹھے کام کریں، اپنی چیزیں بیچ کر پیسے کمائیں، اور اپنی زندگی بہتر بنائیں۔
۲. کیا آپ نے کوڈومبا شری میلا دیکھا ہے؟ میلے کے بارے میں ایک نوٹ لکھیں۔
- کوڈومباشری کا میلہ بہت دلچسپ ہوتا ہے۔
- اس میلے میں عورتیں گھر کی بنی چیزیں بیچتی ہیں، جیسے اچار، پاپڑ، مٹھائیاں، کھانے کی چیزیں اور کپڑے۔
- میلے میں بہت رش ہوتا ہے اور دیکھنے کے لیے بہت کچھ ہوتا ہے۔
- یہ میلہ عورتوں کی محنت اور ہنر کو دکھاتا ہے۔
سوال: اوپر دی گئی تصویر کو پڑھ کر بتائیں کہ کوڈومباشری لوگوں کے لیے بہترین نمونہ کیوں ہے؟
کوڈومباشری لوگوں کے لیے بہترین نمونہ ہے کیونکہ:
- یہ عورتوں کی مدد کرتی ہے،
- انہیں کام سکھاتی ہے،
- گھر کی بنی چیزیں بیچ کر پیسے کمانے کا موقع دیتی ہے،
- اور غریب خاندانوں کی زندگی بہتر بناتی ہے۔
سوال: نیچے دی گئی تصویر میں صحیح جوڑ ملائیں۔
درست جواب یہ ہے:
URDUKIDS TAABIIR
TEXT BOOK worksheets
میڑوکا سفر
۔ کوچین کیرلا کا ایک بڑا شہر ہے۔ جوشنا نے کوچین کے سفر میں کیا کیا دیکھا؟ لکھیے۔
• میٹرو ٹرین
• شِپ یارڈ
• میرین ڈرائیو
کوچین کیرلا کا ایک مشہور تفریحی مقام ہے۔ اس طرح کے اور تفریحی مقامات کے نام لکھیے۔
• الیپی / الاپوژا (Alleppey / Alappuzha)
• وائناڈ (Wayanad)
• کوولم (Kovalam)
• تھیکاڈی (Thekkady)
کوچین کے بارے میں آپ کیا کیا جانتے ہیں؟ ایک نوٹ تیار کیجیے۔
۔ کوچین ایک خوبصورت جگہ ہے۔
۔ یہاں ایک بڑا ہوائی اڈّا ہے۔
۔ یہاں میٹرو ٹرین بھی چلتی ہے۔
۔ میٹرو میں سفر کرنے میں مزہ آتا ہے۔
۔ کوچین بچوں کے گھومنے کے لیے بہت اچھی جگہ ہے۔
آج کل لوگ سفر کے لیے عوامی سواریاں استعمال کرتے ہیں۔
بچو، عوامی سواریوں کے استعمال سے کیا فائدے ہیں؟ اپنے الفاظ میں لکھے۔
* اس سے سڑک پر گاڑیوں کی بھیڑ کم ہوتی ہے۔
* ہوا میں گندا دھواں کم ہوتا ہے اور ہوا صاف رہتی ہے۔
* ہمارا وقت بچ جاتا ہے اور ہم جلدی پہنچ جاتے ہیں۔
* ہم ٹریفک جام میں پھنسنے سے بچ جاتے ہیں۔
* سب لوگ ایک بڑی گاڑی میں مل کر مزے سے سفر کرتے ہیں۔
آج کل سڑک پر گاڑیوں کی بڑی بھیڑ ہے۔ گاڑیوں کی تعداد بڑھنے کی وجہ سے ہمیں کیا کیا مشکلات پیش آتی ہیں؟ ایک نوٹ لکھیے ۔
. راستے میں ہمارا بہت وقت ضائع ہوتا ہے۔
. گاڑیوں کے دھوئیں سے ہوا خراب ہوتی ہے۔
. ہارن کی آوازوں سے بہت شور ہوتا ہے۔
. خراب ہوا کی وجہ سے لوگ بیمار ہوتے ہیں۔
جوشنا: بہت اچھا تھا! بڑا مزہ آیا۔
پاروتی: میٹرو کیسی تھی؟
جوشنا: وہ بہت بڑی اور خوبصورت تھی۔
پاروتی: کیا وہ تیز چلتی ہے؟
جوشنا: ہاں، وہ بہت تیز چلتی ہے۔
پاروتی: واہ! میں بھی میٹرو میں جاؤں گی۔
جوشنا: ہاں، تم بھی ضرور جانا!
URDUKIDS TAABIIR
TEXT BOOK worksheets
ہوشیار رہو
سرگرمی ۱
سرگرمی ۲
مایا کو سائیکل چلانا بہت پسند ہے۔ وہ ایک ہوشیار لڑکی ہے۔
سوال: سائیکل سوار کرتے وقت مایا نے کیا کیا ٹریفک رول کو نبھایا؟ لکھیے۔
- مایا نے سائیکل چلانے سے پہلے چمکدار ہیلمٹ پہنا۔
- لال سگنل ہونے پر مایا نے فوراً اپنی سائیکل روک دی۔
- جب سگنل ہرا ہوا، تو مایا آرام سے آگے بڑھی۔
- سڑک پر بچوں کو دیکھ کر مایا نے سائیکل کی گھنٹی بجائی۔
- مایا نے بتایا کہ سڑک پار کرنے سے پہلے دائیں اور بائیں دیکھنا چاہیے۔
- سڑک پار کرنے کے لیے ہمیشہ زیبرا لائن کا استعمال کرنا چاہیے۔
سرگرمی ۳
- سڑک کی دائیں طرف چلیے۔
- دائیں طرف مڑیے۔
- بائیں طرف مڑیے۔
- پیدل چلنے کا راستہ
- سڑک پار کرنے کا راستہ
سرگرمی ۴
مایا نے سڑک پر گرے ہوئے آدمی کو پانی پلایا۔ پاس کی دکان سے فون کر کے ایمبولینس بلا کر آدمی کی جان بچائی۔
سوال: بچو، مایا کی طرح اگر آپ نے بھی کسی کی مدد کی ہے تو اسے اپنے الفاظ میں لکھیے۔
میں نے ایک دن اپنے دوست کی مدد کی۔
وہ اسکول میں گر گیا تھا۔
میں نے اُسے اُٹھایا اور پانی پلایا۔
پھر میں نے اُستاد کو بلایا۔
میرے دوست نے مجھے شکریہ کہا۔
URDUKIDS TAABIIR
TEXT BOOK worksheets
سہانا سفر
. ہم وہاں شام کے وقت پہنچے تھے۔
. یہ جگہ رنگ برنگے پھولوں سے بھری ہوئی تھی۔
. وہاں کا موسیقی فوّارہ سب سے خوب صورت تھا۔
. پانی کو موسیقی کی دھن پر ناچتے دیکھ کر بہت مزہ آیا۔
. وہاں کا ماحول بہت خوشگوار اور پرسکون تھا۔
. میں اس سفر کی یاد کبھی نہیں بھول سکتی۔
میسور کے بارے میں ایک بیانیہ تیار کیجیے۔
۔ یہ اپنی تاریخی عمارتوں اور ثقافت کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔
۔ یہاں کا مشہور محل میسور پیلس ہے۔
۔ محل کے اندر راجاؤں کے لباس اور زیورات رکھے ہیں۔
۔ میسور کا چڑیا گھر بھی بہت مشہور ہے۔
۔ قریب ہی سری رنگا پٹنم میں ٹیپو سلطان کا قلعہ ہے۔
۔ شام کو لوگ برنداون گارڈنز میں فوارے اور پھول دیکھتے ہیں۔
آپ نے کئی سفر کیے ہوں گے۔
اپنے پسندیدہ سفر کے بارے میں ایک سفر نامہ تیار کیجیے۔
میں صبح چھ بجے اٹھتی ہوں۔ میں نماز پڑھ کر ناشتہ کرتی ہوں۔ پھر میں اسکول جاتی ہوں اور وہاں دل لگا کر پڑھائی کرتی ہوں۔ دوپہر کو میں گھر واپس آتی ہوں۔ گھر آ کر کھانا کھاتی ہوں اور تھوڑا آرام کرتی ہوں۔ شام کو میں اپنے دوستوں کے ساتھ کھیلتی ہوں۔ رات کو میں ہوم ورک مکمل رتی ہوں اور پھر سو جاتی ہوں۔
URDUKIDS TAABIIR
TEXT BOOK worksheets
دلّی چلیں
1. بلّی -ــــــ دلّی
2. بازاروں ــــــ- دیواروں
3. جائیں- ــــــ آئیں
4. کھینچیں -ــــــ دیکھیں
5. گھر ــــــ- بھر
گھومیں- جھومیں
- راج گھاٹ
- قطب مینار
- برلا مندر
٢۔ اشعار کا مطلب:
ان اشعار کا مطلب یہ ہے کہ ہم دلی کی سیر کے دوران راج گھاٹ جائیں گے اور وہاں اپنی تصویریں کھینچیں گے۔ ہم دلی کی مشہور تاریخی عمارت قطب مینار کو بھی خوب اچھی طرح دیکھیں گے۔ اس کے بعد ہم چڑیا گھر کی سیر کریں گے اور برلا مندر کو بھی جی بھر کر دیکھیں گے۔
۔ دہلی ہندوستان کی راجدھانی ہے۔
۔ یہ ایک بڑا اور مشہور شہر ہے۔
۔ یہاں لال قلعہ واقع ہے۔
۔ قطب مینار بہت اونچا مینار ہے۔
۔ انڈیا گیٹ ایک خوبصورت یادگار ہے۔
۔ راج گھاٹ ایک اہم مقام ہے۔
۔ دہلی میں خوبصورت باغات اور بازار ہیں۔
۔ لوگ یہاں سیر کرنے آتے ہیں۔
کریں — پھریں
بتائیں — سنائیں
آئیں-جائیں
کریں — پھریں
آؤ سب مل کر اچھے کام کریں، باغ میں خوشی خوشی پھریں۔
مل جل کر صفائی کریں، گاؤں گاؤں ہنستے پھریں۔
بتائیں — سنائیں
سچ کی بات سب کو بتائیں، پیاری کہانی سب کو سنائیں۔
اچھی عادتیں سب کو بتائیں، سبق کی باتیں سنائیں۔
آئیں — جائیں
آؤ سب مل کر پارک میں آئیں، کھیلیں کودیں پھر گھر جائیں۔
دوست ہمارے گھر پر آئیں، مل کر خوشی سے سیر کو جائیں۔





